184 ملین سے زائد سوشل میڈیا پاس ورڈز لیک، صارفین کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد(رم نیوز)گوگل، مائیکروسافٹ، فیس بک اور دیگر بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے جڑے تقریباً 184 ملین پاس ورڈز لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد نیشنل سائبر رسپانس ٹیم نے صارفین کو فوری طور پر اپنے پاس ورڈز تبدیل کرنے اور ٹو فیکٹر ویری فکیشن فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سائبر سیکیورٹی الرٹ میں صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مشکوک ای میلز یا لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں اور اپنی اکاؤنٹس کی نگرانی کریں تاکہ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔

ماہرین نے بتایا کہ گزشتہ سال دنیا بھر میں مجموعی طور پر 19 ارب سے زائد پاس ورڈز لیک ہوئے جن میں سے 94 فیصد بار بار استعمال کیے گئے جبکہ صرف 6 فیصد منفرد تھے، جس سے سائبر سیکیورٹی کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔