اسلام آباد (رم نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی فلائٹ 544 کی 25 مئی 1998 کو ہونے والی ہائی جیکنگ کے پس پردہ بھارتی سازش کے راز کھل گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، یہ حملہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے اپنی پراکسی دہشتگردوں کے ذریعے کیا گیا تھا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ سے پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کی ہیں اور آج بھی اپنی پراکسی تنظیموں کے ذریعے ملک میں بدامنی پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ جعفر ایکسپریس سے لے کر خضدار اسکول بس حملے تک بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔