بانی پی ٹی آئی کے کیسز کی سماعت پر تحریک انصاف کا اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس کے باہر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد/لاہور (رم نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے کیسز کی سماعت کے موقع پر اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے اراکین اسمبلی لاہور ہائیکورٹ کے باہر جبکہ خیبرپختونخوا کے اراکین اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر مظاہرہ کریں گے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کو ممبران کو اسلام آباد لانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور انہوں نے اراکین کو رات ہی اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج عمران خان کے مختلف مقدمات کی سماعت کے دوران کیا جائے گا۔