28 مئی کو یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (رم نیوز)حکومت پاکستان نے 28 مئی کو یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔یومِ تکبیر پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کا تاریخی دن ہے، جب 1998 میں چاغی کے پہاڑوں میں کامیاب ایٹمی دھماکوں کے ذریعے پاکستان دنیا کی ساتویں اور مسلم دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت کے طور پر ابھرا تھا۔یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز اور ریلیاں منعقد ہوں گی، جن میں قومی ایٹمی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔سندھ حکومت نے بھی صوبائی دفاتر، بلدیاتی کونسلز اور تمام سرکاری دفاتر بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی 28 مئی کو بند رہے گا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔