باکو(رم نیوز)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف ایران کے دورے کے بعد آج سہ پہر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچیں گے، جہاں ان کا پرتپاک سرکاری استقبال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی سرکاری وفد بھی موجود ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ آذربائیجان کے دوران صدر الہام علیوف سے اہم ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی و اقتصادی تعاون، اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم، آذربائیجان کی جانب سے پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان کی حمایت پر صدر علیوف کا خصوصی شکریہ بھی ادا کریں گے۔
وزیراعظم باکو میں آج شب قیام کریں گے، جب کہ کل تاجکستان روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے غیر ملکی دورے کے اگلے مرحلے میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کے اس دورے کو پاکستان کے سفارتی تعلقات کے فروغ، خطے میں اقتصادی روابط کی بہتری اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرنے کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔