پاک۔بنگلہ دیش ٹی ٹوینٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

لاہور(رم نیوز)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آئندہ ہونے والی تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق، سیریز میں میچ ریفری کے فرائض سری لنکا سے تعلق رکھنے والے رنجن مدوگالے انجام دیں گے، جو آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے رکن ہیں۔

پہلے میچ میں آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائر ہوں گے، جبکہ احسن رضا تھرڈ امپائر اور فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں راشد ریاض اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائر ہوں گے، جبکہ احسن رضا تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔تیسرے اور آخری میچ میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ، فیصل خان آفریدی تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔

سیریز کے تمام میچز میں تجربہ کار امپائرز کی تعیناتی کو شفافیت اور بین الاقوامی معیار کو یقینی بنانے کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔