پشاور(رم نیوز)پشاور کے تھانہ تہکال کی حدود میں سپین جماعت کے قریب نامعلوم افراد نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کے باعث پیش آیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت وقار، ثمین جان اور حسنین کے ناموں سے ہوئی ہے، جو کہ ریگی کے رہائشی تھے۔ ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیاگیا ہے ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے خالی گولیاں اور دیگر شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، جو فارنزک تجزیے کے لیے بھیجے جائیں گے۔