لاہور (رم نیوز)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری تین میچز کی ٹی 20 سیریز کا دوسرا مقابلہ آج شام 8 بجے لاہور کے تاریخی قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔ پہلے میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دی، جس کے بعد قومی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت لٹن داس کے سپرد ہے جبکہ مہدی حسن نائب کپتان کے فرائض انجام دیں گے۔ ٹیم میں نجم الحسن شانٹو، پرویز حسین، رشاد حسین، سومیا سرکار، شمیم حسین، حسن محمود، شرفل الاسلام اور تنویر اسلام جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔
پاکستانی ٹیم کی کمان سلمان علی آغا کے ہاتھ میں ہے، جو فخر زمان، صائم ایوب، حسن نواز، عرفان خان، محمد حارث، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، حسین طلعت، شاداب خان، حسن علی، نسیم شاہ اور حارث رؤف جیسے ہنر مند کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔سیریز کا فیصلہ کن تیسرا میچ یکم جون کو بھی قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہوگا، جہاں دونوں ٹیمیں اپنی فتح کی جیت کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کریں گی۔