وزیراعظم شہباز شریف چار ملکی دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف چار ملکی اہم سرکاری دورے کی تکمیل کے بعد تاجکستان سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم نے اس دورے کے دوران ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کیا۔ ان ممالک میں قیادت سے ملاقاتوں کے دوران باہمی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی تعاون پر گفتگو کی گئی۔دورے کی آخری منزل تاجکستان کا دارالحکومت دوشنبے تھا، جہاں سے وزیراعظم جمعہ کی صبح وطن روانہ ہوئے۔ دوشنبے ایئرپورٹ پر تاجک نائب وزیراعظم حکیم خلیق زادہ نے وزیراعظم کو پرتپاک الوداع کہا۔