پشاور (رم نیوز) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو علم ہے کہ کون اندر سے کیا کردار ادا کر رہا ہے۔میں کسی کا نام نہیں لے رہا، لیکن عمران خان سب جانتے ہیں اور وقت آنے پر فیصلہ کریں گے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر کیسز کا ایک ورلڈ ریکارڈ قائم کیا گیا، لیکن ہم نے پھر بھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت اور احتجاج دونوں ساتھ ساتھ چلیں گے۔پی ٹی آئی رہنما کے مطابق عمران خان نے پارٹی قیادت کو ملک گیر احتجاج کی تیاری کا پیغام دیا ہے۔ احتجاج کی حتمی تاریخ سینئر قیادت مشاورت سے طے کرے گی۔