کوئٹہ (رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے امن و امان کے حوالے سے اہم جرگے میں شرکت کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔جرگے میں صوبے کے قبائلی اور سیاسی رہنما، گورنر، وزیراعلیٰ، صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی شامل ہیں۔ اجلاس کا مقصد بلوچستان میں امن کی صورتحال کا جائزہ لینا اور اس حوالے سے حکومتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خود اس اجلاس کی صدارت کریں گے اور ان کے ساتھ وفاقی کابینہ کے کئی ارکان بھی موجود ہیں۔ اجلاس کے دوران حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر غور و خوض کیا جائے گا اور زخمیوں کی عیادت بھی کی جائے گی۔یہ جرگہ بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے حکومتی اقدامات کی ایک اہم کڑی ہے۔