اسلام آباد (رم نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں چلنے والی اورنج، گرین، بلیو لائن اور دیگر الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ کر کے 100 روپے کیاگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ اضافہ یکم جون سے نافذ العمل ہے اور روزانہ تقریباً 90 ہزار مسافر اس تبدیلی سے متاثر ہوں گے۔ کرایوں میں اضافے کی وجوہات میں انتظامی اور مالی مسائل شامل ہیں۔
سی ڈی اے نے یہ بھی بتایا کہ مختلف زمروں جیسے کہ دفاتر میں کام کرنے والے، طلبہ اور بزرگ شہریوں کے لیے رعایتی پیکجز متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رعایتی پیکجز کی تفصیلات پر کام جاری ہے اور جلد اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔