کراچی (رم نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان متوقع ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سمندری ہوائیں 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ گزشتہ روز شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گرمی اور نمی کے باعث احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔