سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی ( رم نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت آغاز دیکھنے میں آیا، ٹریڈنگ کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مارکیٹ میں تیزی کے باعث انڈیکس بڑھ کر 119,681 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، اور ایک بار پھر 1 لاکھ 19 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز انڈیکس 813 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 118,877 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم نئے کاروباری دن کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور دلچسپی دیکھنے کو ملی۔تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی مالیاتی اشاریوں میں بہتری کی امید اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ مارکیٹ کی تیزی کا سبب بن رہے ہیں۔