بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، فتنہ الہند کے 7 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (رم نیوز)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم "فتنہ الہند" سے تعلق رکھنے والے سات دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلا آپریشن ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں کیا گیا، جہاں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔ دوسرا آپریشن ضلع قلات میں کیا گیا، جس میں دو دہشتگرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر تخریبی مواد برآمد ہوا ہے۔