کراچی(رم نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے آج ایک نیا تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 121,104 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 120,450 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔یہ نیا ریکارڈ گزشتہ بلند ترین سطح 120,796 پوائنٹس کو پیچھے چھوڑ گیا ہے، جو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کی نشاندہی کرتا ہے۔
سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے ؟
