امریکہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی:اقوام متحدہ

نیویارک (رم نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کے مطالبے پر مبنی قرارداد امریکا نے ویٹو کر دی، جس کے باعث قرارداد منظور نہ ہو سکی۔سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جن میں پاکستان بھی شامل تھا۔ تاہم امریکہ کے ویٹو نے قرارداد کو ناکام بنا دیا۔

قرارداد میں غزہ میں جاری خونریزی کے خاتمے، انسانی جانوں کے تحفظ، اور فوری، مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد جان سے جا چکے ہیں، جب کہ لاکھوں افراد انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ عالمی برادری کی اکثریت جنگ بندی کی حامی ہے، تاہم امریکا کے ویٹو نے سفارتی کوششوں کو ایک بڑا دھچکہ پہنچایا ہے۔