"اے ایمان والو، اللہ سے ڈرو، تقویٰ اختیار کرو" : شیخ صالح بن حمید کا خطبہ حج میں بیان

مکہ مکرمہ (رم نیوز)مسجد الحرام کے امام اور خطیب، شیخ صالح بن حمید نے حج کا خطبہ مسجد نمرہ سے دیتے ہوئے کہا کہ اللہ سے ڈرنا اور تقویٰ اختیار کرنا ایمان کی اصل شان ہے۔ انہوں نے خطبے میں فرمایااے ایمان والو! اللہ سے ڈرو، تقویٰ اختیار کرو، یہی دنیا و آخرت کی بھلائی کا ذریعہ ہے۔۔

خطبہ حج کا براہِ راست ترجمہ اردو، انگریزی سمیت 35 مختلف زبانوں میں کیا گیاتاکہ دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان اس پیغام کو بخوبی سمجھ سکیں۔

میدان عرفات میں لاکھوں حجاج کرام نے "لبیک اللھم لبیک" کی صداؤں کے ساتھ حج کا سب سے اہم رکن وقوفِ عرفہ ادا کیا۔ غروب آفتاب تک حجاج کرام عرفات میں قیام کریں گے، جس کے بعد وہ مزدلفہ روانہ ہوں گے۔

حجاج کرام رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاریں گے اور کل منیٰ جا کر رمیِ جمرات اور قربانی کے فرائض انجام دیں گے۔خطبہ حج کے دوران شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے تقویٰ، صبر، اتحاد اور اسلامی اخوت پر زور دیا اور مسلمانوں کو اللہ کی رضا کی تلاش میں اپنی زندگیوں کو سنوارنے کی تلقین کی۔