کراچی(رم نیوز) سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار پوائنٹس کی سطح پر ہے۔آج کی تیزی کے دوران انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے باعث مارکیٹ میں خوشگوار ماحول دیکھا گیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 122,172 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز یہ انڈیکس 157 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 121,641 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، لیکن آج کی بڑھوتری نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مستحکم کیا ہے۔
سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟
