اسلام آباد(رم نیوز)اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کی ملاقات آج متوقع ہے۔ پارٹی کوآرڈینیٹر انتظار پنجوتھا نے ملاقات کرنے والوں کی فہرست جیل حکام کو فراہم کر دی ہے۔
فہرست میں سلمان اکرم راجہ، علی بخاری، نیازاللہ نیازی، عرفان نیازی، تنویر راجپوت اور احسن حمیداللہ کے نام ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے قریبی رشتہ دار بھی ملاقات کے لیے جیل پہنچیں گے۔ادھر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی بھی منظوری دے دی ہے۔