اسلام آباد(رم نیوز) پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا مرحلہ کل سے شروع ہو رہا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منیجر آفتاب گیلانی نے بتایا ہے کہ پہلی حج پرواز 11 جون کو صبح 3 بجے جدہ سے روانہ ہوگی، جس میں 307 حجاج کرام وطن واپس آئیں گے۔
پوسٹ حج آپریشن 10 جولائی تک جاری رہے گا، اور مدینہ منورہ سے بھی واپسی کی پروازیں ایک ہفتے بعد شروع ہو جائیں گی۔ اس دوران مجموعی طور پر تقریباً 30 ہزار حجاج کرام اسلام آباد پہنچیں گے۔آفتاب گیلانی نے کہا کہ ایئرپورٹ پر حجاج کی سہولت کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ ان کی آمد آسان اور محفوظ ہو سکے۔