190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کل ہوگی

اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت کل ہوگی۔ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔

قبل ازیں، 5 جون کو نیب کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی تھی، عدالت نے نیب کو کل تک اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی مہلت دی ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 17 جنوری 2024 کو اس کیس میں عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف دونوں نے سزا معطلی اور ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں۔