آئندہ بجٹ میں چپس، بسکٹ، کولڈ ڈرنکس و دیگر تیار خوراک پر ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز

اسلام آباد(رم نیوز)آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں متعدد تیار شدہ خوراکی اشیاء پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر غور کیاجارہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا چپس، بسکٹس، نوڈلز، آئس کریم اور کولڈ ڈرنکس سمیت دیگر پراسیسڈ اور فروزن اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کا ارادہ ہے۔

بجٹ تجاویز کے مطابق فروزن گوشت، ساسز اور دیگر تیار کھانوں پر بھی 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی عائد کیے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ای کامرس شعبے پر 18 فیصد سیلز ٹیکس نافذ کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ان اقدامات کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور محصولات میں اضافے کے لیے نئے ذرائع تلاش کرنا ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے 17,600 ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جا رہا ہے، جس میں تقریباً 2,000 ارب روپے کے نئے ٹیکس متعارف کروانے کا امکان ہے۔