پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

پشاور (رم نیوز)پشاور اور آس پاس کے علاقوں میں بدھ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکٹر ریکارڈ ہوئی، مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش میں تھا اور گہرائی 211 کلومیٹر تھی۔زخمی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ ریسکیو ٹیمیں اور انتظامیہ صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔