تہران/یروشلم (رم نیوز) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی، جب ایران نے اسرائیل پر بھرپور جوابی حملہ کرتے ہوئے 100 سے زائد ڈرونزحملے کئے ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پہلے ہی اسرائیل کو "سخت سزا" کی تنبیہ کی تھی، جس کے بعد ایران نے "آپریشن ٹرو پرامیز" کے تحت فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، یہ حملہ اسرائیلی جارحیت کا جواب تھا اور اسے ایران کی عسکری خودمختاری کا مظہر قرار دیا گیا۔