لاہور(رم نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی، تاہم عدالت نے ضمانتوں کی بار بار توسیع پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت کے دوران جج ارشد جاوید نے کہا کہ ’’آپ جان بوجھ کر ضمانتیں لمبی کر رہے ہیں اور عدالت میں پیش نہیں ہوتے، اگر عدالت میں آنا پسند نہیں تو پولیس کے پاس کیسے جائیں گے؟‘‘
عدالت نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت کے دوران بھی ایسا ہی رویہ رہا، 8 ماہ بیل پر رہنے کے باوجود عدم پیشی پر ضمانت خارج کر دی گئی۔‘‘ عدالت نے اپیل کی کہ ’’سالہا سال ضمانتیں نہ بڑھائی جائیں اور عدالتوں کے وقار کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔‘‘