ایران کا اسرائیل پربڑا ہائبرڈ حملہ۔۔۔ میزائل اور جدید ترین ڈرونز استعمال۔۔۔ موبائل فونز اور دیگر ڈیوائسز ہیک کرلیں

تہران(رم نیوز) ایران کے اسرائیل پر تباہ کن حملے، صیہونی ریاست دھماکوں سے گونجتی رہی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے اسرائیل پرایک اور بڑا ہائبرڈ حملہ کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حملے میں میزائل اور جدید ترین ڈرونز استعمال کیے گیے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی خو ف کے مارے شیلٹرز میں جاگھسے۔ ایران کے حملوں کی وجہ سے صیہونی ریاست دھماکوں سے گونجتی رہی۔ ایران نے سائبر حملے سے موبائل فونز اور دیگر ڈیوائسز ہیک کرلیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے اپنے تمام ایئر پورٹس اور فضائی حدود بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔