تہران/مقبوضہ بیت المقدس (رم نیوز)ایران نے اسرائیل کے خلاف ایک بار پھر بڑے پیمانے پر میزائل حملہ کیا ہے، جس میں تل ابیب اور حیفہ کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں حیفہ کی اہم آئل ریفائنری مکمل طور پر بند ہو گئی اور تین ملازمین ہلاک ہوگئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے بتایا کہ یہ حملہ "وعدہ صادق سوم" آپریشن کے تحت کیا گیا، جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر بھی حملے کیے گئے۔ ترجمان علی محمد نے کہا کہ یہ ایران کا نواں حملہ ہے اور دشمن کو امن کا موقع نہیں دیا جائے گا۔حیفہ میں شہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔ ایران نے کہا ہے کہ یہ حملے اپنی سرزمین اور قوم کے دفاع کے لیے کیے جا رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد خطے کی صورتحال مزید نازک ہو گئی ہے۔