کیلیفورنیا(رم نیوز)میٹا کی ملکیت واٹس ایپ نے صارفین اور کاروباری اداروں کے لیے نیا سبسکرپشن ماڈل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اب ’اپڈیٹس‘ ٹیب میں چینل ایڈمنز ماہانہ سبسکرپشن فیس لے کر خصوصی مواد فراہم کر سکیں گے۔صارفین مفت میں چینلز کو فالو کر سکیں گے، تاہم چینل ایڈمنز اپنی مرضی سے پرائم اپڈیٹس کے لیے فیس مقرر کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ پر اشتہارات بھی شامل کیے جائیں گے، جس سے صارفین برانڈز سے براہ راست رابطہ کر سکیں گے۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ چیٹ فیچرز مکمل طور پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہیں گے اور چیٹ ونڈو میں اشتہارات نہیں دکھائے جائیں گے، تاکہ صارفین کی پرائیویسی برقرار رہے۔مزید برآں، صارفین کو موبائل نمبر کی بجائے ’یوزر نیم‘ کے ذریعے اکاؤنٹ بنانے کی سہولت بھی دی جائے گی۔ یہ نئے فیچرز جلد عالمی سطح پر متعارف کرائے جائیں گے۔