بیجنگ(رم نیوز)چین کے سفارت خانے نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر فوراً ملک چھوڑ دیں۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کر چکی ہے، جس کے باعث عوامی انفراسٹرکچر تباہ ہو رہا ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وی چیٹ پر جاری بیان میں سفارت خانے نے کہا کہ اسرائیل میں مقیم چینی شہری اپنی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد زمینی راستوں کے ذریعے، خاص طور پر اردن کی جانب روانہ ہوں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ چین اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہا ہے اور شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سفارتی ہدایات پر فوری عمل کریں تاکہ کسی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے۔