واشنگٹن (رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ اس وقت ایران سے بات چیت کے موڈ میں نہیں ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے امریکہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ایران سے بات چیت کے موڈ میں نہیں ہوں۔ ان کامزید کہنا تھاکہ جنگ بندی سے بہتر کی تلاش میں ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہاکہ تنازع کے حقیقی خاتمے کی تلاش میں ہوں۔
ایران کے ساتھ کسی امن معاہدے کی بات نہیں کی۔ایران کو پیش کیاگیا معاہدہ قبول کرلینا چاہئے تھا۔ تہران سے شہریوں کے انخلا کی تنبیہ ان کے تحفظ کے لیے کی۔ایران بات کرنا چاہتا ہے تو اسے پتہ ہے مجھ سے کیسے بات کرنی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ وفد کو اس وقت بھیجیں گے جب ایران مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا۔
ان کامزید کہنا تھا کہ ایران سے مذاکرات کے لیے وینس اور وٹکوف کو بھیج سکتے ہیں۔ مشرق وسطی سے امریکی شہریوں کے انخلاف پر انتظامیہ کام کررہی ہے۔ایران جوہری ہتھیار رکھنے کے بہت قریب ہے۔ شمالی کوریا یا روس کی ایران کی مدد کرنے ،ملوث ہونے کے آثار دکھائی نہیں دیے۔