ایرانی میزائل حملوں سے اسرائیلی دفاعی نظام شدید دباؤ میں، انٹرسیپٹرز کی کمی خطرے کا باعث: واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر انٹرسیپٹر میزائلوں کی سپلائی نہ ہوئی تو اسرائیل کا دفاعی نظام صرف 10 سے 20 دن مؤثر رہ سکے گا۔

اسرائیلی انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ایران کے پاس ابتدائی طور پر تقریباً 2,000 میزائل موجود تھے جن میں سے اسرائیل نے 120 لانچرز تباہ کر دیے۔ اب تک ایران نے اپنے باقی میزائل ذخیرے سے تقریباً 400 میزائل داغے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے حملوں کی شدت میں کمی تو آئی ہے مگر میزائل ذخائر اب بھی کافی مقدار میں زیر زمین محفوظ ہیں۔

ادھر اسرائیل کو دفاعی نظام پر روزانہ تقریباً 285 ملین ڈالر خرچ کرنے پڑ رہے ہیں، جس سے مالی دباؤ بڑھ رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے بھاری میزائلوں کے خلاف آئرن ڈوم کی افادیت محدود ہے اور یہ نظام طویل جنگ کے لیے کمزور پڑ سکتا ہے۔