تہران(رم نیوز) ایران نے پہلی بار ’الفتح‘ ہائپر سونک میزائل کو بیلسٹک اور کروز میزائل دونوں اقسام میں متعارف کروا دیا ہے۔پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس آرگنائزیشن کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ کے مطابق، یہ میزائل فضا کے اندر اور باہر انتہائی تیز رفتاری سے حرکت کر سکتا ہے اور اس کی رفتار میک 13 سے 15 تک ہے، جو پانچ کلومیٹر فی سیکنڈ بنتی ہے۔
ایران کا دعویٰ ہے کہ ’الفتح‘ میزائل تقریباً 1400 کلومیٹر کی رینج رکھتا ہے اور دشمن کے تمام دفاعی نظاموں کو چکمہ دے کر اہداف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔الفتح-2 کروز میزائل کو خاص طور پر کم اونچائی پر پرواز کرنے اور اپنی پرواز کے دوران متعدد بار راستہ بدلنے کی صلاحیت کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جس کی رینج 1500 کلومیٹر تک ہے۔تہران کے فلسطین اسکوائر پر ’400 سیکنڈز میں تل ابیب‘ کا ایک بڑا اشتہار بھی نصب کیا گیا، جس سے ایران نے اسرائیل کو اس میزائل کی طاقت سے خبردار کیا ہے۔