جعفر ایکسپریس کا جیکب آباد میں حادثہ، دھماکے کے بعد ٹریک اور ٹرین کی آمدورفت متاثر

جیکب آباد (رم نیوز)جیکب آباد کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر زور دار دھماکہ ہوا جس کے باعث جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمی یا پھنسے ہوئے مسافروں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

دھماکے کے باعث ٹرین کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے جبکہ ریلوے عملہ متاثرہ ٹریک کی مرمت کے لیے فوری اقدامات کر رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں میں ٹریک کی مرمت مکمل کر لی جائے گی اور ٹرین کا معمول کا روٹائن بحال کیا جائے گا۔ریلوے حکام اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ دھماکے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔