ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، جدید سیجل میزائل اور درجنوں ڈرون داغ دیے گئے

تہران/تل ابیب(رم نیوز)ایران نے "آپریشن وعدہ صادق سوم" کے تحت اسرائیل پر وسیع پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں، جن میں پہلی بار جدید سیجل بیلسٹک میزائل بھی شامل تھے۔ایرانی میڈیا کے مطابق، یہ میزائل تل ابیب اور حیفہ میں اہم اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے داغے گئے۔ سیجل میزائل اپنی بلندی اور رفتار کی وجہ سے دفاعی نظام کے لیے چیلنج ثابت ہوئے۔

ایران کا دعویٰ ہے کہ اس کے داغے گئے کئی میزائل ہدف تک پہنچنے میں کامیاب رہے، اور اسرائیلی شہروں میں سائرن بجنے لگے۔ اسرائیل کا دفاعی نظام متحرک ہوا لیکن جدید میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔جوابی کارروائی میں اسرائیلی فضائیہ نے تہران اور دیگر ایرانی علاقوں میں فضائی حملے کیے، جن میں میزائل سسٹمز اور ذخیرہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا دفاع کیا گیا اور کئی میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے۔