کراچی (رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 745 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔کاروبار کے آغاز میں انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جبکہ گزشتہ کاروباری دن انڈیکس 1505 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 465 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری اور مثبت معاشی صورتحال مارکیٹ کی بحالی میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔
سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟
