تل ابیب(رم نیوز)اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں نے جنوب اسرائیل کے سب سے بڑے ہسپتال کو نقصان پہنچایا ہے۔آئی ڈی ایف کے مطابق، ایرانی میزائل کئی مقامات پر گرے جس کے بعد ملک بھر میں خطرے کے سائرن بجائے گئے اور لاکھوں افراد کو شیلٹرز میں پناہ لینا پڑی۔
ایرانی خبر رساں اداروں نے بھی اسرائیل پر میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔العربیہ اور الجزیرہ کے مطابق، تل ابیب اور یروشلم میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور کم از کم چار میزائل مختلف مقامات پر گرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔یہ حملہ خطے کی کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔