پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ، 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی

لاہور (رم نیوز)صوبہ پنجاب میں یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ حکومتِ پنجاب نے یہ فیصلہ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، دفعہ 144 کے تحت عوامی اجتماعات، ریلیوں، اور بغیر اجازت نقل و حرکت پر پابندی عائد ہو گی۔ اس کے علاوہ 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی مکمل پابندی لگائی جائے گی۔

حکام کے مطابق یہ اقدامات محرم الحرام کے دوران ممکنہ سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے اور امن قائم رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ احکامات کی سختی سے نگرانی اور خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جائے۔