پاکستان کی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند، ایک ماہ کی توسیع

کراچی (رم نیوز)پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا ہے، جس کے تحت بھارتی طیارے 23 جولائی 2025 تک پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔

نوٹم میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پابندی تمام بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیتی یا لیز پر حاصل کردہ طیاروں پر لاگو ہوگی، جس میں سول اور فوجی دونوں اقسام کے طیارے شامل ہیں۔

بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستانی پروازوں پر یکطرفہ فضائی پابندی عائد کی گئی تھی۔ جواباً پاکستان نے بھی 23 جون کو بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی، جس کی مدت میں اب توسیع کر دی گئی ہے۔پابندی 23 جولائی 2025 تک رہے گی۔

سول و فوجی تمام بھارتی طیارے اس پابندی کی زد میں آئیں گے۔فضائی حدود کی بندش دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کا نتیجہ ہے۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی اور خودمختاری کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال میں بہتری کے لیے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔