ایرانی حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود بند

ابوظہبی / دوحہ (رم نیوز)ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلائٹ ریڈار اور ایئر ٹریفک کنٹرول آڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ یو اے ای کی فضائی حدود میں کمرشل پروازوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران نے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے قریب واقع العدید ایئربیس اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ حملوں کے بعد دوحہ میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔