اسلام آباد (رم نیوز)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 24 جون کی شام سے ملک میں مون سون کا پہلا سپیل شروع ہو گا جو 2 جولائی تک جاری رہے گا۔ اس دوران مختلف علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔پنجاب کے لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور شیخوپورہ میں 25 سے 29 جون تک بارش متوقع ہے۔ 26 سے 28 جون کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔
خیبر پختونخوا میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، باجوڑ، دیر، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ اور کوہستان میں شدید بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔