قطر اور متحدہ عرب امارات نے فضائی حدود اور پروازیں بحال کر دیں

دوحہ (رم نیوز)ایران کی طرف سے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کے بعد قطر اور متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود اور تمام کمرشل پروازیں بند کر دی تھیں۔ تاہم اب چند گھنٹوں کے بعد فضائی حدود کھول دی گئی ہیں اور فلائٹ آپریشنز بحال ہو گئے ہیں۔

فضائی حدود کی بندش کے دوران کم از کم 26 تجارتی پروازیں متاثر ہوئیں، جن میں زیادہ تر پروازیں دوحہ اور دبئی کے لیے تھیں۔ کچھ پروازیں متبادل راستوں پر موڑ دی گئیں جبکہ کچھ واپس روانہ ہو گئیں۔ایوی ایشن حکام نے سکیورٹی صورتحال کی نگرانی جاری رکھتے ہوئے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے پہلے اپنی ایئرلائن سے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔