ٹرمپ کی کوششوں سے ایران۔ اسرائیل جنگ بندی ممکن ہوئی:وائٹ ہاؤس اہلکار کا اہم بیان

واشنگٹن (رم نیوز)وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے براہ راست رابطہ کر کے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ممکن بنائی۔اہلکار کے مطابق نائب صدر، سیکریٹری خارجہ اور خصوصی ایلچی نے ایرانی حکام سے بات چیت کی تاکہ تنازعہ ختم کیا جا سکے۔

قطری حکومت نے بھی جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا، جس پر صدر ٹرمپ نے امیر قطر کا شکریہ ادا کیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کریں تاکہ خطے میں امن قائم رہے۔