سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی (رم نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کا براہِ راست اثر مارکیٹ پر پڑا۔کاروباری دن کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 5,878 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 122,045 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔مارکیٹ میں پانچ فیصد سے زائد تیزی آنے پر ٹریڈنگ ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دی گئی تاکہ مارکیٹ میں استحکام لایا جا سکے۔