نیویارک (رم نیوز)پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات اور سفارتکاری ہی خطے کے مسائل کا واحد حل ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کو سپورٹ کرتے ہیں اور اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی حملے تشویش کا باعث ہیں۔
انہوں نے تمام فریقین سے کشیدگی کم کرنے اور پرامن حل کے لیے تعاون کا مطالبہ کیا۔ پاکستان نے کشیدگی کم کرنے کے لیے دیگر ممالک سے رابطے کیے ہیں۔عاصم افتخار نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو موثر طریقے سے پورا کرے تاکہ خطے میں امن و استحکام قائم رہے۔