علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست، سپریم کورٹ کی رجسٹرار اور چیف جسٹس سے رجوع کی ہدایت

اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کی اجازت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، تاہم عدالت نے معاملہ چیف جسٹس یا رجسٹرار کے سامنے اٹھانے کی ہدایت دی۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پارٹی کی بجٹ کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے مشاورت درکار ہے لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔عدالت نے واضح کیا کہ یہ کیس عدالتی دائرہ اختیار میں نہیں آتا اور درخواست گزاروں کو متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کا کہا گیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے چیئرمین ہیں، اس لیے درخواست گزاروں کے لیے مناسب ہے کہ وہ ان سے رابطہ کریں تاکہ معاملہ جلد حل ہو سکے۔