جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر اسرائیل کی کوئی پوچھ نہیں، شیری رحمان

اسلام آباد(رم نیوز)پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے اسرائیل کو کوئی سوالات یا چیلنجز کا سامنا نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے بتایا کہ امریکہ میں اسرائیل کی مضبوط لابی موجود ہے جو میڈیا پر بھی اثر انداز ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ بندی کے باوجود خلاف ورزیاں جاری ہیں اور مستقبل میں بھی جنگ کے امکانات کم نہیں ہوئے۔