اسلام آباد(رم نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ زر مبادلہ کے ذخائر میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پالیسی ریٹ ، افراط زر کی شرح میں کمی آئی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ بجٹ میں عوام کے لیے آسانیاں پیدا کی گئیں۔ گذشتہ برس کہاجارہا تھا کہ منی بجٹ آرہا ہے۔ رواں سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی 8.8 فیصد تھی۔ حکومت ہر معاملے میں شفافیت چاہتی ہے۔ ایف بی آر ٹیکس اصلاحات میں شفافیت لائی جارہی ہے۔