اسرائیل پر مجھے فخر ہے،میرے کہنےپر اسرائیلی جنگی طیارے واپس آگئے: امریکی صدر

واشنگٹن (رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سمٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پر مجھے فخر ہے۔ ایران اسرائیل جنگ بندی پر اچھے طریقے سے عمل ہورہا ہے۔ میرے کہنےپر اسرائیلی جنگی طیارے واپس آگئے۔ ہم نے ایران میں بہت بڑی کامیابی حاصل کی۔ اسرائیل جنگ سے پیچھے ہٹا جو خو ش آئند ہے۔جنگ بندی میں تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی ہے۔دونوں ملکوں سے کہا بس بہت ہوگیا۔ ایران اب کبھی جوہری پروگرام شروع نہیں کرسکے گا۔ ایران کو یورنیم افزودگی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔