ٹرمپ اور نیتن یاہو کا غزہ جنگ بندی پر اتفاق، یو اے ای اور مصر کا اہم کردار متوقع

تل ابیب (رم نیوزغزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں جنگ بندی پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ رابطہ ایران پر امریکی حملے کے بعد ہوا، جس میں غزہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جنگ آئندہ دو ہفتوں میں ختم ہونے کا امکان ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق جنگ بندی منصوبے کے تحت حماس کو غزہ سے بے دخل کیا جائے گااور غزہ سے نکلنے کے خواہشمند فلسطینیوں کو مختلف ممالک میں بسایا جائے گا۔

یہ مجوزہ منصوبہ غزہ کے سیاسی نقشے میں بڑی تبدیلی لا سکتا ہے، تاہم اس پر فلسطینی قیادت اور عوام کا ردِعمل آنا باقی ہے۔ بین الاقوامی مبصرین اس پیش رفت کو خطے میں ممکنہ استحکام کی جانب قدم قرار دے رہے ہیں، لیکن منصوبے کی کامیابی اس پر عملدرآمد اور تمام فریقین کی رضامندی سے مشروط ہے۔